Tuesday, 22 April 2025, 09:43:40 pm
 
مود ی حکومت کی ہندوتوا پالیسیاں مسلم کش فسادات کو ہوا دے رہی ہیں،جینوسائیڈ واچ
June 16, 2024

ایک بین الاقوامی تنظیم Genocide Watch نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی ہندوقوم پرست پالیسیوں نے بھارت میں مسلم کش فسادات اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کو ہوا دی ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ گاؤ رکھشا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی شہریت قانون کے اطلاق اور دیگر غیرانسانی اقدامات سے انہیں خصوصاً مشق ستم بنایا جا رہا ہے۔