Friday, 09 May 2025, 08:08:46 am
 
وزیراعظم کا نوشکی حملے کے شہداء کو خراج عقیدت
March 16, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوئے خود کش بم دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے حوالدر منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم ، ڈرائیور جلال الدین اور ڈرائیور محمد نعیم کی بلندیء درجات کی دعا کی ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے حملہ آوروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تین دیشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔