Friday, 09 May 2025, 09:35:25 am
 
نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
March 16, 2025

کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نوشکی میں حملہ ، جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح ایف سی کانوے پر نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکہ اور خود کش حملہ کیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کیخلاف فوری موثر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں

خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بزدلانہ خود کش حملے میں ایف سی کے تین جوان اور دو سویلین شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔

دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔