Tuesday, 13 October 2026, 03:48:52 am
 
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں
October 12, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی 10 نئی خریدی گئی بکتر بند گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دی ہیں۔

وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یہ بکتر بند گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم نے بکتر بند گاڑیاں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔