حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اکسٹھ پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو چھیانوے روپے پچاسی پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
جبکہ پٹرول کی قیمت دو روپے ترانوے پیسے فی لٹر کمی کے بعد تین سو پچانوے روپے سینتیس پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔