قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شوگر مل مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چینی کی مجموعی فراہمی کی صورتحال، دستیاب ذخائر اور ملکی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
رانا تنویر حسین نے کسانوں کے تحفظ، غذائی تحفظ برقرار رکھنے اور چینی کے شعبہ کی ترقی کے لیے متوازن اور پائیدار حکمت عملی یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔