Wednesday, 16 September 2026, 02:54:17 pm
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے گی، مصدق ملک
September 15, 2026

فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کا مقصد موٹر سائیکلز، رکشوں، چنگ چی اور آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اسکیم کے تحت اہل صارفین کو فی لیٹر سو روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ہر پاکستانی کو باوقار معیار زندگی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔