Wednesday, 16 September 2026, 02:55:44 pm
 

مزید خبریں

 
جماعت اسلامی کا حکومت کے فیول ریلیف اقدامات کا خیرمقدم
September 15, 2026

جماعت اسلامی نے حکومت کے فیول ریلیف اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے وفد نے آج اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کے دوران کیا۔

لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد نے پٹرولیم لیوی میں کمی سمیت بنیادی مسائل کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا۔

وفد کو پٹرولیم کے شعبے اور ایندھن کی فراہمی کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔

وفد کو ہفتہ وار اوسط کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بحران کے دوران ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کے تحفظ اور ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔