Wednesday, 16 September 2026, 02:56:42 pm
 

مزید خبریں

 
احسن اقبال کا ایس سی او ممالک میں باہم منسلک ٹیکنالوجی راہداریوں پر زور
September 15, 2026

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ تجارت، خودمختار مصنوعی ذہانت کی صلاحیت اور سرحد پار تجارت کے فروغ کے لیے باہم منسلک ٹیکنالوجی راہداریاں قائم کی جائیں۔

وہ آج ارمچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیجیٹل اکانومی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان براڈ بینڈ کو بڑے پیمانے پر وسعت دے رہا ہے۔ فائبر آپٹک کنکشنز کی تعداد تیس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ سے زائد کی جا رہی ہے جبکہ تیز رفتار وائرڈ براڈبینڈ کی سہولت ایک کروڑ گھرانوں تک پہنچانا فوری ہدف ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کی روایتی خدمات کی برآمد سے آگے بڑھتے ہوئے اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات تیار کرنے، تیزتر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بنانے اور ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی جانب گامزن ہے۔