انتہا پسند بی جے پی اورنااہل مودی حکومت کے دور میں کروڑوں بیروزگار بھارتی نوجوان مایوسی کی تصویر بن کررہ گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں مودی حکومت کی کارکردگی سے مایوس بھارتی نوجوان کاکروچ جنتا پارٹی کے پلیٹ فارم پرمنظم ہو کرابھرنے لگے ۔
عالمی جریدہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے لکھا ہے کہ مودی حکومت کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کی یہ تحریک اب سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے بڑے انقلاب کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور بھارتی نوجوانوں نے طنزیہ تحریک کو مودی اور بی جے پی کے خلاف ایک بڑی علامتی جماعت میں بدل دیا ہے۔
جریدہ نے مزید لکھا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی نے امتحانی پرچوں کے مسلسل لیک ہونے پر مودی کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
جبکہ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوتوا کی سیاست میں الجھی مودی سرکار اقتداربچانے کی جدوجہد میں مصروف دکھائی دیتی ہے اور عوامی مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔
کاکروچ جنتا پارٹی کی بھارتی نوجوانوں میں بڑھتی مقبولیت مستقبل میں نااہل مودی سرکار کے اقتدار کی بنیادیں ہلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔