بھارت میں نریندر مودی کے اقتدارمیں رہنے کے جنون نے ملک کی معیشت اور عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
کولکتہ سے شائع ہونے والے اخبار دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی معیشت بکھر چکی ہے، کرنسی کی قدر میں کمی ہو رہی ہے اور سرمایہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں کمی کے باعث بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
مودی حکومت ذاتی مفاد کے لیے الیکشن کمیشن جیسے اداروں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ میڈیا پر دباؤ نے بھی مودی اور امیت شاہ کے اقتدار میں برقرار رہنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت ایک ایسے نظام کے تحت کام کر رہا ہے جہاں اشرافیہ کا ایک چھوٹا طبقہ حکمرانوں کو سہارا دے رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے ہندؤں میں یہ خوف پیدا کیا ہے کہ مسلمان ان پر حکمرانی کرنا شروع کر دیں گے۔