Friday, 12 June 2026, 11:47:39 pm
 
بھارت میں نریندر مودی کی حکومت منی پور میں حالات قابو میں لانے میں ناکام
June 12, 2026

بھارت میں نریندر مودی کی حکومت منی پور میں حالات کو قابو میں لانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اورانتہائی خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں جو بحران سے موثرطورپرنمٹنے میں مودی حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

انڈیا نیوزنیٹ ورک کے مطابق منی پورمیں اغواء کئے جانے والے ناگا قبیلے سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں ایک ماہ قبل مسلح گروپ نے اغواء کیاتھا۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد ناگا قبیلے کی تنظیم نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ منی پور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

فروری سے جاری فسادات میں اب تک تقریباً 260 افراد ہلاک اور60 ہزارسے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق منی پور بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے جبکہ آزادی کی تحریکوں کے ساتھ ساتھ خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار ہے۔