غیر مقبول نریندر مودی حکومت کو نوجوانوں کی آواز دبانے کی جارحانہ کوششوں پر عالمی سطح پر ذلت و رسوائی کا سامنا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کاکروچ جنتا پارٹی کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دینے کے بعد عالمی میڈیا کی تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی کاکروچ جنتا پارٹی پر پابندی کی مذموم کوشش نے بین الاقوامی سطح پرمودی حکومت کی زبردست کمزوری کو اجاگر کیا ہے۔
ادارے کے مطابق ناروے میں نریندر مودی کا صحافی کے سوال کا جواب دینے سے گریز اور بھارتی سفارتخانے کے انتہائی ناروا رویے نے پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کی بدنامی میں مزید اضافہ کیا ہے۔