Friday, 12 June 2026, 11:47:06 pm
 
افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آن لائن احتجاجی تحریک کا آغاز
June 12, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم میں مظلوم افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے شہریوں نے ایک بھرپور آن لائن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

افغان اخبار ہشت صبح کی رپورٹ کے مطابق بزدل افغان طالبان نے لباس کا بہانہ بنا کر درجنوں معصوم خواتین کو جیل بھیج دیا ہے۔

طالبان کے ظلم کے خلاف خواتین کی حمایت میں افغانستان اوردیگر ممالک کے لاکھوں افراد آن لائن مہم میں شامل ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے افغان خواتین کے ساتھ طالبان کے بدترین سلوک کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم خواتین پر ترقی کے دروازے بند کرکے افغان معاشرے کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے۔