جنوبی لبنان میںاسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل ملک کے جنوبی حصے میں واقع دیہات کے رہائشیوں کو محفوظ انخلاء کے لئے مناسب وقت فراہم نہیں کر رہا اور نقل مکانی کی کوشش کرنے والے افراد کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج گزشتہ سو روز کے دوران جنوبی لبنان میں کئی دیہات کو تباہ اور ہزاروں افراد کو ہلاک کرچکی ہے۔