Friday, 12 June 2026, 11:45:16 pm
 
ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے:ٹرمپ
June 12, 2026

File Photo

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے لیے ابتدائی معاہدے کی سمت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے تضادات اور جارحیت کے باوجود جنگ بندی معاہدے کے بڑے حصے پر اتفاق ہو چکا ہے۔ تاہم انہوں نے کسی حتمی معاہدے سے متعلق میڈیا قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے اصولی اور دوٹوک مؤقف کو دہرایا۔