Tuesday, 16 June 2026, 12:24:58 am
 
افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشتگردی خطے کیلئے بڑاخطرہ ہے،دی ڈپلومیٹ
June 14, 2026

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے خبردار کیا ہے کہ افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی ہمسایہ ممالک اور پورے خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

جریدے کے مطابق افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی بنیادی سرپرست ہے۔

رپورٹ میں طالبان رجیم اور علاقائی و عالمی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں افغانستان میں خواتین کی حالت زار کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان کے دورحکومت میں خواتین کو نہایت محدود حقوق دیے جا رہے ہیں۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان طالبان اپنے ہی پیدا کردہ اس انسانی بحران سے بھی ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔