Saturday, 14 November 2026, 05:27:43 am
 
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم
November 13, 2026

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر چار سو چونتیس رنز اور دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سوچوراسی رنز بنائے۔

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں چار سوچھیالیس رنز بنائے۔

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ منگل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔