Thursday, 12 November 2026, 06:26:54 pm
 
پاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
November 12, 2026

پاکستان آج مسقط میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین کرکٹ کونسل انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم اکتیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پاکستان نے اکیس اعشاریہ پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھی آج بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کو ہو گا۔