Thursday, 12 November 2026, 06:26:55 pm
 
اے سی سی انڈر 19ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش آج پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہونگے
November 12, 2026

انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے اے سی سی ایشیاء کپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جائے گا۔

میچ دن دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوںگی۔