Wednesday, 11 November 2026, 06:28:13 pm
 
انڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا
November 11, 2026

ایشین کرکٹ کونسل کے تحت انیس سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے ایشیاء کپ دو ہزار چھبیس کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کل عمان میں کھیلا جائے گا۔

میچ دن دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میںمسلسل تین کامیابیاں حاصل کیں۔

دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔