Thursday, 12 November 2026, 06:26:51 pm
 
نائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
November 12, 2026

نائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری ہے، جہاں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرکے شاندار آغاز کیا۔

پاکستانی پولو ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی۔

ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان ملک نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستانی اِس ٹورنامنٹ کے اگلے میچ میں کل اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔