نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ایک مسابقتی، تجارتی طور پر مستحکم اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ بحری ادارے میں تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور کارپوریٹ گورننس کو بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے ہم آہنگ کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ تنظیم نو کا عمل پیشہ ورانہ بنیادوں پر اور عالمی معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں تجارتی منافع بڑھانے، پاکستان کی بحری تجارتی لاجسٹکس کو مضبوط بنانے اور قومی اقتصادی مفادات کے تحفظ کیلئے ایک جامع لائحہ عمل وضع کریں۔