حکومت نے اسلام آباد کو اگلے ماہ کے آخر تک ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کیش لیس اسلام آباد منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز اہم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگی وصول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خوانچہ فروشوں سے بڑے کاروباری مراکز تک، ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔