سری لنکا نے آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔