Saturday, 10 October 2026, 03:59:45 am
 
پہلا ٹی ٹونٹی:پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
October 09, 2026

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

معاذ صداقت نے 29 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔