Monday, 12 October 2026, 03:34:21 am
 
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی
October 11, 2026

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

دو سو سولہ رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اووز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔