Tuesday, 14 July 2026, 05:42:44 am
 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے آج یوم شہدائے کشمیر منایا
July 13, 2026

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 13 جولائی 1931 ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج یومِ شہدائے کشمیر منایا۔

آج کے روز1931 میں سرینگر میں ڈوگرہ انتظامیہ کی جانب سے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں بائیس کشمیریوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کی یہ اپیل کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے کی گئی ہے اور تمام حریت پسند رہنماوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ شہداء کے ایصالِ ثواب اور فاتحہ خوانی کیلئے سرینگر میں نقشبند صاحب میں واقع مزارِ شہدا کی طرف مارچ کریں۔

اس موقع پر پاکستان کی حکومت جموں و کشمیر کے عوام کیلئے اپنی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔