Monday, 06 July 2026, 12:50:05 am
 

مزید خبریں

 
امرناتھ یاترا: مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک پابندیوں سے معمولاتِ زندگی متاثر
July 05, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں بھارتی حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر عائد کردہ ٹریفک کی پابندیوں نے معمول کی زندگی اور اقتصادی سرگرمیاں درہم برہم کر دی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یاترا کے قافلوں کی سہولت کیلئے جمعرات کو نافذ کئے گئے سخت ٹریفک قواعد و ضوابط نے جموں کے اہم راستوں اور جموں-سری نگر شاہراہ پر شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے۔

ان پابندیوں سے جلد خراب ہونے والے سامان سے لدے ٹرک طویل گھنٹوں تک شاہراہ پر پھنسے رہتے ہیں جس کے باعث کشمیری پھلوں کی پیداوار کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔

کشمیر ویلی فروٹ GROWERS CUM ڈیلرز یونین نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سری نگر-جموں شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی بلا تعطل آمدورفت یقینی بنائیں۔

یاترا کے دوران بار بار سڑکوں کی بندش، سخت تلاشی، فوجی چوکیوں اور نقل و حرکت پر پابندیوں نے مقامی کاروبار اور سیاحت کے شعبے کو بھی متاثر کیا ہے۔

ادھر بھارتی فوج نے آج ضلع راجوری میں مسلسل چوالیس ویں روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کا آپریشن جاری رکھا۔

دوسری جانب، بھارتیہ جنتا پارٹی کے دباؤ کے بعد، مقبوضہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر نے Personalities and Legends of Jammu and Kashmir نامی لائبریری کی کتاب کی منظوری دینے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے آٹھ عہدیداروں کو معطل کر دیا۔

قابض حکام نے مصنفین اور ان کے پبلشرز پر بھی پابندی عائد کر دی اور ان کا تمام مطبوعہ مواد واپس لینے کا حکم دیا۔