بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جاری محاصرے، تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر بلا جواز چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔
ادھر بھارتی فوج نے آج ضلع بارہمولہ میں گھروں پر چھاپے مارے اور بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں حریت کارکنوں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے۔
دوسری جانب شوپیاں میں فوجی آپریشن آج مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہا جبکہ راجوری میں فوجی آپریشن اڑتالیسویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ جدید فوجی ساز و سامان، ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے لیس بھارتی فورسز علاقے میں تلاشی اور نگرانی کی کارروائیاں کررہی ہیں۔