Wednesday, 08 July 2026, 11:30:14 pm
 
شوپیاں میں بھارتی فوج کا محاصرہ اور تلاشی کی کارروائیاں، شہریوں پر پابندیاں مزید سخت
July 06, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ضلع شوپیاں میں آج مسلسل تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رہی اور شہریوں کی روزمرہ زندگی پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جمعے کی شب بھارتی پولیس اور معاون فوجی دستوں کی جانب سے میمندر اور ملحقہ علاقوں میں کی گئی اس کارروائی کی وجہ سے ضلع کا بڑا حصہ شدید فوجی محاصرے کی زد میں ہے۔

بھارتی فوج نے کم از کم چھ دیہات کے رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے کا حکم دیا اور انہیں اپنے سیب کے باغات اور کھیتوں میں جانے سے روک دیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے ضلع راجوری میں طویل فوجی آپریشن آج مسلسل پینتالیسویں روز بھی جاری رہا۔

منجاکوٹ کے علاقوں ڈوریمل اور گمبھیر مغلان میں ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ سندر بنی کے علاقوں مینکا اور بیری پٹن میں بھی تلاشی کی تازہ کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔