مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند سردارامان پر کڑی تنقید کی اور ان کو کھری کھری سنادیں۔
مقبوضہ کشمیر کے شہری نے سری نگر سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل سردارامان مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے کہہ رہا تھا کہ باہرنکلو اورہمارا ساتھ دو
شہری نے کہا کہ تم یہاں سے ہجرت کرکے جانے والے لوگوں کی سیٹیں ختم کروا کے ہم سے ہی مدد مانگ رہے ہو؟۔
شہری کا مزید کہنا تھا کہ سری نگرکا ایک کتا بھی تمہارا ساتھ نہیں دے گا کیونکہ تم مودی اوراجیت ڈوول کے پالتو اور دلال ہو، شہری نے مزید کہا کہ کشمیرکی تحریکِ آزادی کوجتنا نقصان تم نے پہنچایا ہے اتنا مودی نے بھی نہیں پہنچایا ہوگا۔
مقبوضہ کشمیرکے شہری کا یہ پیغام ان شرپسندوں کیلئے واضح پیغام ہے جو آزاد جموں وکشمیر کے امن کو داو پر لگانا چاہتے ہیں۔