فائل فوٹو
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مقبول نوجوان رہنما برہان وانی کی برسی کے موقع پر کل یوم تجدید عہد منایا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں نئی دہلی کے غیر قانونی قبضے سے کشمیر کی آزادی کے لیے شہداء کے مشن کے لیے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کرنے کی غرض سے یوم تجدیدِ عہد منانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کل برہان وانی کی دسویں برسی کے موقع پر کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہداء کی قبروں پر حاضری دیں۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیری شہداء بھارتی قبضے کے خلاف بھرپور مزاحمت کی علامت ہیں اور شہداء کا خون تحریک آزادی میں نئی روح پھونکتا رہے گا۔