File Photo
کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی دسویں برسی منا رہے ہیں۔
برہان وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے ریلیاں، سیمینارز اور متعدد پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
برہان مظفر وانی کو 2016 میں آج کے روز بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے کوکر ناگ میں ظالم بھارتی افواج نے ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔