عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی تعمیرنو کے منصوبے کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے STEVE WITKOFF کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ سے جاری ہونے والے اپنے مشترکہ بیان میں عرب وزراء نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیرنو کیلئے مصر کے منصوبے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے۔