Friday, 13 November 2026, 03:38:39 am
 
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقوی
November 12, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

محسن نقوی نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کنندگان کی سہولت کے لیے ادارے کا شکایت سیل پاک آئی ڈی ایپ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔