Friday, 13 November 2026, 03:38:41 am
 
معدنیات کا شعبہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، محمد اورنگزیب
November 12, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معدنیات اور کان کنی کے شعبے کو پاکستان کے لیے تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھنے والا شعبہ قرار دیا ہے، جو برآمدات بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ شعبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ حکومت کے لیے بھی یکساں طور پر فائدہ مند مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سہولت اور معدنیات کے شعبے کی ترقی میں معاونت کے لیے وزارت خزانہ کے عزم کا اعادہ کیا۔