Friday, 13 November 2026, 03:38:39 am
 
اسحاق ڈار کا عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل مشاورت پر زور
November 12, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں معاشی اور ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے، ترقیاتی اقدامات میں معاونت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

اسحاق ڈار نے مشترکہ ترجیحات اور عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے مسلسل مشاورت اور مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔