Thursday, 12 November 2026, 06:26:49 pm
 
وزیراعظم کا سوڈان کی خودمختاری کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ
November 12, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوڈان کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اس حمایت کا اظہار جمہوریہ سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے صدر، جنرل عبدالفتاح البرہان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات آج ترکیہ کے شہر انطالیہ میں COP-31 کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سوڈان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے کثیرجہتی فورمز پر قریبی روابط اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔