Tuesday, 10 November 2026, 09:13:16 pm
 
راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے
November 10, 2026

راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحہ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔