Wednesday, 11 November 2026, 03:06:12 am
 
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
November 10, 2026

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تیسرے میچ میں نیپال کو 101 رنز سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں جیت کی ہیٹ ٹرک کرلی۔ 

مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔

جواب میں نیپال کی پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔