Friday, 06 November 2026, 09:17:42 pm
 
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں
November 06, 2026

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔

یہ دن شہدا کے مشن کو جاری رکھنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو مہاراجہ ہری سنگھ کی ڈوگرہ افواج، بھارتی فوجیوں اور ہندوتوا گروہوں نے لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کیا تھا۔

جموں کے مختلف علاقوں میں یہ قتل عام اس وقت کیا گیا جب متاثرین نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران پاکستان کی جانب ہجرت کر رہے تھے۔