Tuesday, 03 November 2026, 10:46:43 pm
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
November 03, 2026

کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرانے اور اپنی شناخت اور سیاسی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو کچلنے سے آزادی کے لیے ان کی جائز خواہشات کو دبایا نہیں جا سکتا۔

حریت ترجمان نے فوجی طاقت کے بڑھتے ہوئے استعمال، عام شہریوں، کارکنوں اور نوجوانوں کے گھروں پر چھاپوں میں اضافے، غیر قانونی گرفتاریوں اور جائیدادیں ضبط کرنے کی مذمت کی۔

ادھر بھارتی فوج اور پولیس نے سکیورٹی اور نگرانی کے نام پر پورے مقبوضہ جموں و کشمیر، بالخصوص ریاسی اور سرینگر کے اضلاع میں فوجی گرفت مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔