Thursday, 05 November 2026, 05:12:41 pm
 
کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری جمعہ کو یوم شہدائے جموں منائیں گے
November 04, 2026

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری جمعہ کو یوم شہدائے جموں منائیں گے۔

یہ دن اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ حق خودارادیت کے ذریعے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مقصد حاصل ہونے تک کشمیری شہدا کے مشن کو جاری رکھاجائے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر انیس سو سینتالیس کے پہلے ہفتے میں پاکستان ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیریوں کو جموں کے مختلف علاقوں میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج، بھارتی فوج، آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا کے انتہا پسندوں نے شہید کردیا تھا۔

کشمیری ہر سال چھ نومبر کو اس قتل عام کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم شہدائے جموں مناتے ہیں۔