Thursday, 21 November 2024, 11:24:11 am
 
وزیرسائنس،ٹیکنالوجی کا اقتصادی ترقی میں تخلیقی تعلیم کے کردار کی اہمیت پر زور
November 12, 2024

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے اقتصادی ترقی کی رفتار تیزکرنے اور معاشرے میں تبدیلی کے لئے تخلیقی تعلیم کی اہمیت پر زور دیاہے۔

انہوں نے یہ بات آج (منگل کو )کراچی کے تاریخی موہٹہ پیلس میوزیم میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اور ڈیزائن کی کراچی شاخ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ڈیزائن اور فیشن آرٹس کو صنعت کا درجہ دینے کی اہمیت اُجاگر کی۔

ادارے کی وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ خلیل نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈیزائن کے شعبے میں باصلاحیت افراد تیارکرنے اور قوم کے ثقافتی اور اقتصادی منظرنامے کو اُجاگر کرنے کیلئےPIFD کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔