Tuesday, 13 October 2026, 04:56:07 am
 
سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں آپریشن کے دوران خارجی دہشتگرد ہلاک
October 12, 2026

 ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن علاقے میں خوارج کی نقل وحرکت سے متعلق مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 'عزمِ استحکام' وژن کے تحت کیا۔

سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کی نقل و حرکت اور موجودگی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز دہشتگردوں کے نیٹ ورکس تباہ کرنے اور ان کی نقل و حرکت کو مفلوج کرنے میں انتہائی موثرثابت ہورہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔