Tuesday, 13 October 2026, 04:56:51 am
 
چوتھی ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026ء مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
October 12, 2026

 

چوتھی ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026ء مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر ہو گئی۔

8 سے 10 اکتوبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 70 سے زائد شوٹرز نے شرکت کی۔

کرنل ڈاکٹر جنید آفتاب نے 145 اسکور اور "9 وی ایس" کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایف اوپن چیمپئن شپ جیت لی۔

کرنل ڈاکٹر جنید آفتاب نے 900 اور 1000 یارڈز ایف اوپن رائفل مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیتے اور 900 یارڈز میں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔

محمد ولید نے 217 اسکور اور 25 وی ایس کے ساتھ ایف ٹی آر چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

احسن ولید گل نے 300 میٹر اسپورٹنگ رائفل، 800 یارڈز ایف ٹی آر ٹیکٹیکل رائفل اور 1000 یارڈز ایف ٹی آر مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت لیے۔

کمانڈر ملتان کور نے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے 800 یارڈز ایف ٹی آر میں گولڈ میڈل جبکہ ایف اوپن انفرادی مجموعی مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا۔

300 میٹر ٹارگٹ رائفل مقابلے میں احمد جان اور 900 یارڈز ایف ٹی آر مقابلے میں حوالدار محمد لقمان خان نے گولڈ میڈلز جیتے۔