Tuesday, 13 October 2026, 04:55:30 am
 
پشاور میں بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ کا فوری ایکشن
October 12, 2026

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور نکاسی آب کے کاموں کی نگرانی کی جارہی ہے، جبکہ بارش کے بعد سڑکوں پر جمع پانی کی فوری نکاسی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

شہر میں اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے اور سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی کی نکاسی اور نالوں کی صفائی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے بلدیاتی عملہ بھی رات گئے متحرک رہا، سڑکوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سی ٹی او پشاور کی جانب سے بارش کے بعد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

مصروف شاہراہوں، چوراہوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات پر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں اور بس اسٹاپس کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے موثر اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔