وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آج گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے اور موثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔