وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان سیاسی احتجاج کے بجائے استحکام، ترقی اور معاشی مواقع کی فراہمی کے خواہاں ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے لوگوں کا خیرمقدم کیا ہے جو یہاں صحت، تعلیم اور کاروباری سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حیثیت بہتر ہو رہی ہے اور کئی ممالک اسے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں ایک اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔